• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈو یژن میں 36013 خاندانوں میں امداد تقسیم

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے) احسا س کفا لت پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈو یژن میں اب تک 36013 خاندانوں میں مجمو عی طور پر 45کروڑ 32لاکھ 7ہزار روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے ۔کمشنر را ولپنڈی کیپٹن (ر) محمدمحمودنے بتایاکہ راولپنڈی ڈویژن میں احساس پروگرام کے تحت78سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 77فعال ہیں۔تمام سینٹرز میں با ئیو میٹرک تصدیق کے بعد ر جسٹرڈ خا ندا نوں کو ان کی ر قوم دی جا رہی ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تما م اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں قا ئم کر دہ سینٹرز کے گا ہے بگاہے دوروں کے ذ ر یعے اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ امداد کا یہ پرو گرام شفا ف رہے اورتمام سینٹرز میں کورونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمد ہو۔ انہوں نےکہاکہ متاثرہ لوگوں کی مالی امداد کے ذر یعے دیہا ڑی دار اورمزدور طبقے کی مشکلا ت کو کم کیا جار ہا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے ضلع راولپنڈی کے بارے میں بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع بھر میں احساس پرو گرام کے ذ ر یعے ر قوم تقسیم کر نے کے لئے بنائے گئے 25سینٹرز فعال ہیں ۔ ضلع بھر میں اب تک کل17499خاندانوں میں209.988ملین کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔
تازہ ترین