• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی 12 ویں سالگرہ پر حرا کا مانی کیلئے شرارت بھرا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حرا اور مانی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے 12 برس بیت گئے۔

اس موقع پر حرا مانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک دلچسپ اور شرارت بھری پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی مانی کے ہمراہ ایک پُرانی تصویر شیئر کی اور مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھو مجھے کیا ملا۔‘

انہوں نے ہنستے مسکراتے مانی سے کہا کہ مبارک ہو آج ہمیں پورے 12 سال ایک ساتھ ہوگئے ہیں ، مجھے اتنا برداشت کرنے کے لیے تمھارا شکریہ۔‘


اپنی چلبلی فطرت کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں جانی جانے والی حرا مانی نے  اگلے 12 سال بھی ساتھ گزارنے کے حوالے سے تنبیہ بھی کر ڈالی کہ ’مانی اپنی حفاظتی بند اچھی طرح باندھ لو، پرواز اُڑنے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے، کیونکہ یہ ایسی رولرکوسٹر ہے جس سے میں تمہیں اب کبھی اترنے نہیں دوں گی۔

کیپشن کے آخر میں حرا نے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد نہایت شرارتی انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ ’شادی کی سالگرہ مبارک ہو پگلے۔‘

واضح رہے کہ حرا مانی سے شہرت پانے والی اداکارہ کا اصل نام سیدہ حرا سلمان ہے جبکہ مانی کے نام سے مشہور کامیڈین و اداکار کا اصل نام سلمان شیخ ہے۔

معروف جوڑی 2008 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دونوں کے 2 بیٹے ہیں جن کے نام مزمل اور ابراہیم ہیں۔

تازہ ترین