• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے لیے پیکیج در پیکیج کے باوجود مسائل بڑھ رہے ہیں ،بی این پی

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے نائب صدرملک محی الدین لہڑی فنانس سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی لیبرسیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی اورمرکزی کونسل کے ممبرمیراکرم بنگلزئی نے کہاہے کہ ترقیاتی کام کے نام پربلوچستان کے وسائل کی لوٹ کھسوٹ جاری ہے ۔کوئٹہ کے لیے پیکج درپیکج کے باوجود مسائل بڑھ رہے ہیں اس پر ارباب اختیارکی ناقص منصوبہ بندی اورغیرمعیاری اقدامات چیک اینڈ بیلنس اوراہلیت کے بر عکس منظور نظرلوگوںسے کام کروایاجارہاہے جوذاتی ٹھیکیداروں کے ذریعے ترقیاتی پیکج کے نام پرعوام کے حقوق پر قدغن لگائی جارہی ہے۔ قمبرانی روڈ کلی قمبرانی بنک کالونی وملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کےنام پرعوام اورسرکارکی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے۔ناقص میٹریل استعمال کیاجارہاہے۔سستے اورغیرمعیاری سٹریٹ لائیٹس نصب کیے جارہے ہیں،اکثرنصب کرنے کے ساتھ ہی ناکارہ ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قمبرانی روڈ وکلی قمبرانی بنک کالونی ودیگرعلاقوں میں استعمال ہونے والے ناقص اورغیرمعیاری اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا نوٹس لیکرتحقیقاتی ٹیم بناکرزمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔  
تازہ ترین