لاک ڈاؤن کے دوران ایدھی ایمبولنس سروس کو راستہ نہ دینے اور ڈرائیورز کو مبینہ طور پر زد و کوب کرنے کے واقعات کے بعد لاڑکانہ میں ایدھی انتظامیہ نے ایمبولنس سروس غیر معینہ عرصے کے لیے بند کر دی۔
ایدھی سینٹر لاڑکانہ کے انچارج محمد سلیم کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لانے اور لے جانے والی ایمبولنس کو ناکوں پر موجود پولیس اہلکار راستہ نہیں دیتے اور ایمبولنس ڈرائیوروں کو زدوکوب بھی کرتے ہیں۔
مقامی پولیس افسران کو اس حوالے سے شکایت بھی کی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔
ٹریفک پولیس کے انچارج وحید ابڑو کا کہنا ہے کہ ایدھی کی خالی ایمبولنسوں کو راستہ نہیں دیا جارہا، مریضوں کو اسپتال لے جانےوالی ایمبولنسوں کو راستہ دیا جا رہا ہے۔
وحید ابڑو کا مزید کہنا تھا کہ ایدھی ڈرائیورز کو زد و کوب نہیں کیا۔