موبی لنک کے سی ای او عامر حفیظ ابراہیم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور کورونا ریلیف فنڈ کے لیے پانچ کروڑ روپے کا چیک پیش کیا ۔
وزیر اعظم اور سی ای او مو بی لنک کی ملاقات میں معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔
سی ای او عامر حفیظ ابراہیم نے کہا کہ جاز کمپنی کی جانب سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں پانچ کروڑ کا عطیہ دیا گیا ہے ۔
سی ای او موبی لنک نے کہا کہ جاز پہلی مواصلاتی کمپنی تھی جس نے ایک ارب بیس کروڑ کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کورونا سے لڑنے کے لیے جاز کی جانب سے ایک ارب بیس کروڑ روپے کے ریلیف پیکج کا حصہ ہے۔