• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں رش بڑھنے لگا

اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں رش بڑھنے لگا


اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد بازاروں میں رش بڑھنے لگا ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں30 اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ نرمی کے اعلان کے بعد بنیادی اشیاء ضروریہ کی دکانوں کے ساتھ الیکٹریشن، حجام، پلمبر، مکینک اور درزی کی دکانیں بھی کھول دی گئیں۔

یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بازاروں میں رش بڑھنے لگا ہے، شہری چھٹی کے روز معمول کی خریداری کرتے نظر آئے۔

مسلسل ہدایات کے باوجود سماجی فاصلے کے اصول کو بھی خاطر میں نہیں لایا جارہا ہےدفعہ 144 کی مسلسل خلاف ورزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد کی سڑکوں پر ٹریفک بھی بڑھنے لگی ہے ،جڑواں شہروں میں  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھے جانے اور حکومتی احکامات کے باوجود شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں بتدریج بڑھ رہی ہیں۔

تازہ ترین