• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور گوردوارہ ن لیگ حکومت میں بنا ہوتا تو نیب حرکت میں آچکی ہوتی، احسن اقبال

لاہور(خالد محمود خالد)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر کرتارپور گوردوارہ ن لیگ کی حکومت میں بنایا گیا ہوتا تو اب تک نیب نہ صرف حرکت میں آگئی ہوتی بلکہ اس کی طرف سے ن لیگ کے خلاف کی جانے والی کارروائی ہیڈ لائنز بن گئی ہوتی۔

ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کرتار پور کے گنبد گرنے کے حوالے سے کہا کہ پٹی آئی حکومت کی طرف سے چند ماہ قبل تیار ہونے والے نارووال کے قریب سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور گوردوارکے گنبد تیز ہوائوں کی تاب نہ لا سکے جب کہ اس کی تعمیر پر 17ارب روپے کی بڑی رقم خرچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے واقعہ کے بعد کیا نیب حرکت میں آئے گی۔

تازہ ترین