ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ کورونا وائرس جیسے عذاب نے جو وبا بھی ہے اور بلا بھی ہے ہمیں مشکلات میں مبتلا کیا ہے وہیں اس نے مخیر حضرات کو نیکیاں کمانے کا موقع بھی دیا ہے اہل دل کو چاہئیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، کورونا وائرس سے پوری انسانیت مشکل میں جی رہی ہے۔ وہ حافظ معین الدین خالد کی رہائشگاہ پر بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر سماجی رہنما حافظ معین الدین خالد نے کہا کہ وہ لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔