• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل کی رہائی کے لیے ملتان، خانیوال اور لیہ میں احتجاجی مظاہرے

میرشکیل کی رہائی کے لیے ملتان، خانیوال اور لیہ میں احتجاجی مظاہرے


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملتان، خانیوال اور لیہ میں احجاجی مظاہرے ہوئے۔

جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف صحافتی تنظیموں، سیاسی و سماجے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مظاہرے جاری ہیں۔ 

اس سلسلے میں ایڈیٹر اِن چیف جنگ اور جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے آج بھی ملتان، خانیوال اور لیہ میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

ملتان میں ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف جنگ اور جیو آفس کے باہر احتجاج کیا گیا۔

مظاہرے میں پاکستان سرائیکی پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے، صحافیوں اور اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی۔

خانیوال میں انجمن کاشتکاران پنجاب کے رہنماؤں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

اس موقع پر کاشتکار رہنما رانا افتخار کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔

لیہ میں بھی جنگ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں، وکلاء اور ممبران سول سوسائٹی نے احتجاجی دھرنا دیا۔

تازہ ترین