جنگ، جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری اور آزادی صحافت کے لیے جنگ، دی نیوز اور جیو نیوز کے ورکرز نے راولپنڈی میں بھرپور احتجاج کیا۔
راولپنڈی کے احتجاج میں ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے قائدین، پی ایف یو جے، آر یو جے کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔
احتجاج میں سیاسی کارکنان، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان، وکلا یونین، مزدور یونین اور سینئر صحافی بھی شریک ہوئے۔
سڑک پر چلتے راہ گیر بھی رک کر احتجاج کا حصہ بنے اور حکومت سے میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔