• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس پروگرام،راولپنڈی ڈویژن میں ایک ارب95کروڑ تقسیم

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ڈویژن میں احساس پروگرام کے تحت 82سینٹرز میں مزید7ہزار865خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ڈو یژن بھر میں اب تک 89ہزار 434 خاندانوں میں ایک ارب95کروڑ38لاکھ9ہزار روپے تقسیم کئے جاچکےہیں۔ ضلع راولپنڈی میں مو جود 26سینٹرز سے اب تک 40133خا ندا نوں میں481.596ملین تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ضلع جہلم میں اب تک11 سینٹرز پر سے10082خا ندا نوں میں126.414ملین،ضلع اٹک کے20سینٹرز سے مستفید ہو نے والے18759خا ندا نوں میں 234.651ملین ،ضلع چکوال میں اب تک20424خا ندا نوں میں252.728ملین تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ادھر ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ لا ک ڈائون کے دوران ضلع راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے تحت لوگوں میں نقد رقوم کی تقسیم کے دوران کورونا سے بچائو کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں احساس کفالت پروگرام کے تحت امداد ی رقوم کی تقسیم کے لئے 26 کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں پر مجموعی طور پر 53ہزار چھ سو سے زائد مستحقین میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی جبکہ 36ہزار 480افراد میں 12000 ہزارروپے فی کس کے حساب سے رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ احسا کفالت پروگرام کے تحت ضلع راولپنڈی میں 437.7ملین روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔ سائلین کو رقوم دینے کے لئے بنائے گئے 36 سینٹرز پر لوگوں کے بیٹھنے ، پینے کے پانی ، باتھ رومز، سینی ٹائزر اور دیگر ضروری سہولیا ت موجود ہیں ۔
تازہ ترین