• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس، کوئٹہ میں لاک ڈاؤن برقرار

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاون برقرار ہے۔

شہر میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں، صرف کریانہ اسٹور،اشیائےخورونوش کی دکانیں، تندور، میڈیکل اسٹور اورپٹرول پمپ کھلے ہیں۔

کوئٹہ میں مقامی ٹرانسپورٹ سروس کے علاوہ دیگر شہروں کے لیے ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں سرکاری اور نجی دفاتر بھی بند ہیں اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں تیزی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن میں 5 مئی تک توسیع کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں کورونا کے ایک ہی دن میں 30 نئے کیس رپورٹ

بلوچستان حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں 5 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع کل دوپہر 12 بجے سے 5 مئی کی دوپہر 12 بجے تک کی گئی، اس دوران جاری پابندیاں برقراررہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے افراد کو قومی شناختی یا متعلقہ ادارے کا کارڈ اپنے ساتھ لازمی رکھنا ہو گا۔

تازہ ترین