بلوچستان میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں 30 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 495 ہوگئی۔ 24 گھنٹے میں کوئٹہ سے کورونا وائرس کے 26 نئےکیس رپورٹ ہوئے، ابتک 167 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے میں 5801 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5306 میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 495 ہے جس میں سے 167مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 328 کا علاج جاری ہے۔ ابتک 375 افراد کے ٹیسٹ نتائج آنا باقی ہیں۔ کورونا وائرس سے صوبے میں چھ اموات بھی ہو چکی ہیں۔
بلوچستان میں مقامی طور پر 347 افراد میں وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 278 کا تعلق کوئٹہ، 19 کاجعفر آباد،11 کا چاغی، 9 کا پشین، 6 کا لورالائی سے ہے۔