کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز پریونٹیو کراچی کا اسمگل شدہ سگریٹ اور گٹکے کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی کے دوران 9کروڑ سے زائد مالیت کے قیمتی برانڈ کے سگریٹ ، سگار اور انڈین گٹکا برآمد کرلی،ترجمان کسٹمز سید عرفان علی کے مطابق کسٹمز کلکٹریٹ پریوینٹو کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ( اے ایس او) ٹیم نے گذشتہ رات بندر روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے ایک گودام پر چھاپہ مارا تو وہاں سے بھاری مقدار میں مختلف اعلیٰ برانڈز کے اسمگل شدہ سگریٹ برآمد ہوئے جوکہ 7کروڑ 25لاکھ سے زیادہ کی مالیت کے ہیں اس کے ساتھ ایک غیر ملکی کمپنی کے سگار کے 25پیکٹ بھی برآمد ہوئے جو کہ 10لاکھ سے زیادہ کی مالیت کے ہیں ،ترجمان کے مطابق اسی گودام سے 2مشہور بھارتی برانڈز کے گٹکا پیکٹ بھی ضبط کئے گئے جن کی مالیت 2کروڑ 10لاکھ روپے سے زیادہ ہے ،کسٹمز حکام نے انسداد اسمگلنگ اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر مزید قانونی کاراوائ اور تفتیش شروع کر دی ہے۔