پشاور(نیوزڈیسک)کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں مختلف دکانوں اور فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا مزید تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر۔ٹو، لاہور محترمہ ثناء حفیظ نے ڈپٹی کمشنر صوابی شاہدمحمود کی ہدایت پر انسپکٹر فوڈ اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ نجی جگہ پر کام کرنے والی غیر قانونی مشروبات کی چھوٹی فیکٹری کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔جہاں پر تیمرگرہ جانے والی تقریباً 300 مشروبات کی پیکوں کو پولیس اہلکاروں نے روک لیا اور ان کی نشاندہی پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور تمام کیمیکلز اور مشروبات کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں۔