• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرا اور ہانیہ کو دوستوں کی یاد ستانے لگی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین اور ادکارہ ہانیہ عامر کو لاک ڈاؤن میں اپنے دوستوں کی یاد ستانے لگی جس کا ذکر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقرا عزیز حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اقرا عزیز اکیلی بیٹھیں ’جینگا‘ یعنی بلاکس والا گیم کھیل رہی ہیں۔


اقرا عزیزحسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ گیم جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرنے کےلیے جب دیکھتی ہیں کہ اُن کے اردگرد اُن کے دوست موجود نہیں ہیں تو وہ اُداس ہوجاتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ لوگوں نے کبھی جینگا کھیلا ہے؟ کیا اِس کھیل میں مزہ نہیں آتا؟‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اِس کھیل کو کھیلنے میں اُس وقت بالکل مزہ نہیں آتا جب آپ کے ساتھ آ پ کے دوست نہ ہوں جو آپ کو جیتتے ہوئے دیکھ سکیں۔‘

اقرا عزیز حسین نے لکھا کہ ’میں اپنے دوستوں کو بہت یاد کر رہی ہوں۔‘

اداکار نے اپنے کیپشن میں دو ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ’گھر پر رہو‘ اور ’خوش رہو۔‘

دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ اِس طرح کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اکیلی کمرے میں بیٹھی لُڈو کھیل رہی ہیں اور جیتنے کے بعد جب وہ اپنے آس پاس دیکھتی ہیں تو اُن کا کوئی دوست موجود نہیں ہوتا جس کے بعد وہ افسردہ ہوجاتی ہیں۔


ہانیہ عامر نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ یہ کیا منظر ہے کہ میرے ساتھ بورڈ گیم کھیلنے والا کوئی نہیں ہے، مجھ سے جیتنے والا کوئی نہیں ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اپنے دوستوں کو بہت یاد کرتی ہوں، میں بور ہورہی ہوں مجھے کوئی بچالو۔‘

تازہ ترین