• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرسکون رہیں اور کیک بیک کریں : سجل علی

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے مداحوں کو پرسکون رہنے کے ساتھ ساتھ کیک بیک کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکارہ کی جانب سے سامنے آنے والی پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کئے رمضان کی آمد سے قبل کچن سنبھالنے کی تیاری شروع کردی ہے۔


انہوں نے ہاتھ سے پہلی مرتبہ بیک کئے گئے کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے رمضان کی مبارکباد دی۔

سجل علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں چائے سے بھرا ہوا ایک کپ اور لیمپ موجود ہے جبکہ ایک کیک بھی موجود ہے جو سجل علی نے خود تیار کیا ہے۔

مداحوں کے لیے جاری پیغام میں سجل علی نے کہا کہ آپ سب کو رمضان کی آمد مبارک ہو۔ پرسکون رہیے اور کیک بنائیے۔

تازہ ترین