محکمہ جنگلی حیات اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے سیاہ گوش کو مارخور کا شکار کرنےکی وڈیوجاری کردی۔
ویڈیو میں چترال کے قریب چٹانوں میں ہمالین سیاہ گوش کو دریا کنارے موجود مارخور کو شکار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق سیاہ گوش کو پہاڑی بلی بھی کہا جاتا ہے، یہ ایک نایاب جنگلی جانور ہے اور یہ چترال سمیت گلگت بلتستان میں بھی پایا جاتا ہے۔