• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد میں 20 نکاتی اعلامیے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا

مساجد میں 20 نکاتی اعلامیے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا


پہلا روزہ کل ہوگا، ملک بھر کی مساجد میں حکومت اور علماء کرام کے درمیان مشاورت کے بعد متفقہ 20 نکاتی اعلامیے پر عمل جاری ہے۔

کئی مساجد میں نمازیوں نے سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر نماز پڑھی۔

مختلف مساجد میں نمازیوں کیلئے بچھے قالین ہٹادئیے گئے، صفوں میں نمازیوں کے درمیان فاصلے کے لیے نشانات لگادیئے گئے ہیں۔

مساجد کے اندر اور باہر 20 نکاتی ایس او پی کے نکات بھی آویزاں کردیئے گئے۔

 ہدایت نامے میں نمازیوں سے حکومتی ایس او پی پر عملدرآمد کی گزارش کی گئی۔

مختلف مساجد میں نمازیوں کے ہاتھ دھونے کے لیےصابن کا بھی انتظام کیا گیا۔

تازہ ترین