• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: مساجد میں آنے والے نمازیوں کیلئے ہدایات جاری

پشاور : مساجد میں آنے والے نمازیوں کے لیے ہدایات جاری


پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں نماز اور تراویح کے لیے مساجد آنے والوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں نماز اور تراویح کے لیے آنے والے نمازیوں میں چھ فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مساجد میں نمازیوں کے دوران فاصلہ رکھنے کے لیے مارکنگ کردی گئی ہے جبکہ بچوں اور بڑی عمرکے افراد کو مسجد آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی کو بھی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امام مسجد نمک منڈی نصر اللّٰہ حقانی ضلعی انتظامیہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کے فیصلے کی پابندی کریں گے کیونکہ یہ سب کے حق میں بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبا کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائینگی۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کی تمام مساجد سے قالین اٹھوائے گی اور روازنہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے بھی کروائے گی۔

تازہ ترین