• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری تارکین اسلام آباد ائرپورٹ کا انتخاب کریں،راجہ فاروق حیدر

لوٹن (شہزاد علی ) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وہ آزاد کشمیر سے متعلق تارکین وطن سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ فلائٹس آپریشن کھلنے کے بعد وطن واپسی کے سفر کے لئے صرف اسلام آباد ائرپورٹ کا انتخاب کریں تاکہ آزاد حکومت کی قائم کردہ ’ٹریک اینڈ ٹریس کمیٹی‘ انہیں تمام مطلوبہ طبی، سفری اور قرنطینہ کی سہولت فراہم کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز کمشنر برائے آزاد کشمیر راجہ زبیر اقبال کیانی کے ساتھ کیا۔ خیال رہے کہ راجہ زبیراقبال کیانی نے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ڈائسفرا کو کورونا کے تناظر میں درپیش وطن عزیز میں سفری مسائل سے آگاہ کیا تھا۔
تازہ ترین