• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا پشاور میں سینیئر ڈاکٹر کے کورونا سے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا پشاور میں سینیئر ڈاکٹر کے کورونا سے انتقال پر اظہار تعزیت


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پشاور میں سینئر ڈاکٹر محمد جاوید کے کورونا سے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا کے خلاف جنگ کے شہید ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متوفی ڈاکٹر نے کورونا جنگ میں ہراوّل دستے کا شاندار کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر جاوید کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں، اللّٰہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے۔

لیگی صدر نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح کورونا کے خلاف جنگ کے ہیروز کو خصوصی اعزازات دیے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سندھ اور ڈاکٹر جاوید نے خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت سے نئی مثال قائم کی۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہم کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے نے حفاظتی طبی لباس اور دیگر ساز و سامان نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے جان خطرے میں ڈال کر کورونا مریضوں کا علاج کرکے ڈاکٹرز اور طبی عملے نے عظیم قربانی دی ہے۔

تازہ ترین