• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راچڈیل کے بے روزگار شخص نے 58ملین یورو کی لاٹری جیت لی

راچڈیل (نمائندہ جنگ)راچڈیل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سیلف ایمپلائر جونیئر58ملین یورو کی لاٹری جیتنے کا جشن منا رہا ہے راچڈیل کے اس بیرزوگار شخص کی زندگی میں ایک انقلاب برپا ہو گیا ہے38سالہ ریان ہولے نے کہا کہ اسکی آنکھوں کو یقین نہیں آ رہا کہ وہ اتنی بڑی رقم جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اس نے قومی لاٹری کی ایک ای میل پڑھی اور اس میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا جس میں وہ کامیاب ہوگیا نوجوان کی لاٹری نکلنے پر اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے نوجوان کی ایک 11سالہ بیٹی بھی ہے وہ لاٹری سے حاصل ہونیوالی رقم سے بڑا فلیٹ خریدنے کا متمنی ہے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ فلوریڈا اور ڈزنی پارک سمیت مختلف مقامات کی سیر کرنیکا بھی خواہشمند ہے قومی لاٹری جیتنے کے بعد وہ دنیا کے امیرترین لوگوں میں شامل ہو گیا ریان ہولے نے لاٹری جیتنے کے بعد اپنے بھائیوں کے ساتھ جشن منایا اور اپنے عزیزو اقارب کو بھی اپنی کامیابی اور خوشیوں میں شامل کیا۔
تازہ ترین