کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم میں سُپر ہیروز بھی میدان میں آگئے۔
انڈونیشیا میں مارول سُپر ہیروز عوام کی حفاظت کے لئے سڑکوں پر نکل آئے، پلے کارڈز اٹھائے سُپر ہیروز نے ٹریفک سگنلز پر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بتائیں۔
سُپر ہیروز نے عوام سے گھروں میں محفوظ رہنے کی اپیل بھی کی جبکہ لوگوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو بے حد سراہا گیا ۔