• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں تجارتی مراکز میں باڈی بلڈنگ کلب‘ ایک جگہ ورزش

پشاور (وقائع نگار) پشاور میں تجارتی مراکز میں قائم باڈی بلڈنگ کلب بھی کھل گئے ہیں شام کے بعد باڈی بلڈنگ کلب خفیہ طور پر کھول دیئے جاتے ہیں جبکہ مین گیٹ بند رکھا جاتا ہے جہاں پر درجنوں نوجوان بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے ایک ہی جگہ پر ورزش کرتے ہیں ۔ پشاور سمیت صوبے بھرمیں باڈی بلڈنگ کلب کو کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک ترین قرار دیا جا چکا ہے فقیر آباد ، افغان کالونی ، چارسدہ روڈ ، سرکی روڈ ، یکہ توت ، سمیت اندرون شہر مختلف علاقوں میں شام کے بعد باڈی بلڈنگ کلب کھول دیئے جاتے ہیں اورسحری تک باڈی بلڈنگ کلب کھلے رہتے ہیں زیر زمین تہہ خانوں اور گھروں میں قائم باڈی بلڈنگ کلب میں درجنوں نوجوان کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے ایک سے چار گھنٹے تک ورزش کرتے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے کاروائی بھی صرف برائے نا م رہ گئی ہے ۔
تازہ ترین