• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، ینگ ڈاکٹرز کا لاک ڈاؤن سخت کرنے کا مطالبہ

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر مسعود ہراج  نےلاک ڈاؤن سخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سخت نہ ہونے کے باعث ملتان میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ملتان میں نشتر اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنا ہوگا، مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، نشتر اسپتال میں طبی عملے کی شدید کمی ہے۔

ڈاکٹر مسعود ہراج نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی بھرتیوں کے عمل میں تیزی لائی جائے، نیا عملہ بھرتی نہ کیا گیا تو اگلے ہفتے سے آئسولیشن وارڈ میں کام جاری رکھنا ناممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ملتان میں نشتر اسپتال کی ینگ نرسز پھر احتجاج پر آ گئیں

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں اس وقت 51 مریض زیر علاج ہیں۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان ڈاکٹر مسعود ہراج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا گھروں میں رہیں۔

تازہ ترین