• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، نشتر اسپتال کےڈاکٹرز اور طبی عملے میں کورونا کی تصدیق

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سمیت 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق


ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سمیت 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کو رونا وائرس سے 12 ڈاکٹرز اور 6 پیرامیڈکس متاثر ہوئے ہیں۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے مطابق نشتر اسپتال کے عملے نے گردوں کے ایک مریض کا علاج کیا تھا۔

وائس چانسلرمصطفیٰ کمال پاشا کا کہنا ہے کہ مریض کےانتقال  کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ متعلقہ وارڈ کے تمام عملے کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

تازہ ترین