• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت اقلیتوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کاربند ہے، شہباز شریف

مودی حکومت اقلیتوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کاربند ہے، شہباز شریف 


اسلام آباد،لاہور (نمائندہ جنگ،صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مودی حکومت اقلتیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر کاربند ہے، بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں بھارت میں اسلام اور مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مہم اورتشدد کی شدید مذمت کی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی سرپرستی میں انڈیا میں اسلام اور مسلمانوں کیخلاف بھڑکائی جانیوالی نفرت انتہائی قابل مذمت ہے،بی جے پی انتہاءپسند، تنگ نظر اور متعصبانہ سوچ پر مبنی آر ایس ایس کے زیر اثر ہے، بے جی پی ریاستی قوت کا اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیخلاف بے رحمی سے ناجائز اور غیرمنصفانہ استعمال کررہی ہے بھارت میں برسراقتدار گروہ دراصل مسلمان آبادی اور دیگر کمزور اقلیتوں کی نسل کشی کے مذموم ایجنڈے پر کاربند ہے،بابری مسجد کی شہادت، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام، سمجھوتہ ایکسپریس، شہریت ایکٹ بھارتی مجرمانہ سوچ کی چند نمایاں مثالیں ہیں۔

تازہ ترین