پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے فائنل میں پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل میں پاک آرمی اور پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جا چکا ہے۔
پی سی بی حکام کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل فائنل کی اننگز کے وقفے میں خصوصی تقریب ہو گی۔
ادھر لاہور میں پی ایس ایل سیزن 10 ٹرافی کے ساتھ فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں سعود شکیل اور شاہین آفریدی کا فوٹو سیشن ہوگیا۔
لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، فائنل کل (اتوار) شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے فائنل میچ کےلیے 26 مئی کو ریزرو ڈے رکھا ہے۔