• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگت کا خوبصورتی میں کوئی کردار نہیں : سونیا حسین

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے رنگت کو ایک بےمعنی چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ رنگت کسی کی خوبصورتی ظاہر نہیں کرتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سانولی یا گوری رنگت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ صرف تب خوبصورت ہیں جب آپ کا دل خوبصورت ہے۔


ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری خوبصورتی ہماری سوچ، انفرادیت اور کردار سے واضح ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اگر آپ روشن قلب اور پاک روح رکھتے ہیں تو یقیناً آپ خوبصورت ہیں۔

28 سالہ سونیا حسین پاکستان کے معروف ڈراموں سمیت فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ادکارہ پاکستانی فلموں مور، آزادی میں اپنی جاندار اداکاری کی صلاحیتوں کے باعث مختصر عرصے میں نام بنانے میں کامیاب رہیں۔ سونیا کی نئی آنے والی فلم ٹچ بٹن ہے۔

تازہ ترین