• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر کے ساتھ دورہ ٔسندھ کرنیوالی خاتون MPA کا کورونا ٹیسٹ منفی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے گزشتہ روز انڈس اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

سدرہ عمران کی گزشتہ دنوں مختلف امور پر گورنر سندھ سے ملاقات ہوتی رہی ہے۔

سدرہ عمران گزشتہ دنوں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ سندھ کے دورے پر بھی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: گورنر سندھ کورونا سے قبل کس کس سے ملے؟

واضح رہے کہ دو روز قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا وائرس کا ٹیست مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گورنر ہاؤس میں ہی سیف آئسولیٹ کرلیا ہے۔

تازہ ترین