کراچی(اسٹا ف ر پورٹر) عزیز آباد پولیس 22سو کلو چھالیہ پکڑلی ، پولیس کے مطابق ملزمان مزداٹرک میں چھالیہ لے جانے کوشش کرہے تھے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹرک پر چھاپہ مارا تو اس کے اوپر 44بورے کھیرا لوڈ تھا جس کے نیچے 75 بورے چھالیہ کو چھپایا گیا تھا ، پکڑی گئی چھا لیہ کی مالیت کڑرو ں روپے ہے۔پولیس کی شاہ لطیف ٹاؤن اور بن قاسم کے علاقے میں کارروائی کر کے تیل چوری کر کے فروخت کرنے میں ملوث گروہ کے3 کارندے گرفتارکر لئے ۔علاوہ ازیں بلوچ کالونی پولیس کی انٹیلی جنس ا طلاع پر گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی کر کے ملزم محمد نصیر ولد محمد یوسف کو گٹکا ماوا سمیت گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرلیا۔