• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پولیس جرائم کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کررہی ہے ٗمحمد علی گنڈا پور

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد علی گنڈا پور نے کہاہے کہ پشاور پولیس کرونا وائرس کے خاتمے اور رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیام سمیت جرائم کی روک تھام میں بھی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے، پولیس اہلکار معاشرتی برائیوں اور مختلف سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس افسروں و اہلکاروں میں توصیفی اسناد تقسم کرنے کے دوران کیا انہوں نے تھانہ تہکال کی حدود میں کمسن بتھیجی کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگانے اور اس کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا، انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والے ضلع خیبر کے پولیس اہلکاروں کو بھی نقد انعامات سے نواز۔
تازہ ترین