• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا وارنٹ گرفتاری قانون کی توہین، عدالتی احکامات کے سراسر خلاف ہے، شہباز شریف

نوازشریف عدالتی حکم کے تحت بیرون ملک علاج کیلئےگئے ہیں،شہباز شریف


لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف عدالتی حکم کے تحت بیرون ملک علاج کیلئےگئے ہیں، شریف خاندان ، میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے مگر نیب کا یہ اقدام قانون کی توہین اور عدالتی احکامات کے سراسر خلاف ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کو اپنے سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں ، 34 سال پرانے معا لمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بدترین مثال ہے، نواز شریف پاکستان اور عوام کے محسن ہیں جنہوں نے پاکستان کو دنیا میں ساتویں جوہری قوت منوایا، محمد نواز شریف نے ملک سے غربت، مہنگائی، دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور بے روزگاری کے اندھیرے دور کیے۔

تازہ ترین