• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں مضر صحت سواڈ واٹر کی فروخت ، سٹالز سج گئے

پشاور (وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں مضر صحت سواڈ واٹر کی فروخت میں تیزی آ گئی ہے افطاری کے بعد سوڈا واٹر کے سٹالز سج جاتے ہیں اور سحری تک سوڈا و اٹر فروخت ہوتے ہیں پشاور میں 10سے زائد اقسام کے مضر صحت سوڈا واٹر کی فروخت شروع ہو گئی ہے ۔ پشاور میں 24سے زائد سوڈا واٹر کمپنیاں موجود ہیں جس میں سے صرف دو سوڈاوا اٹر کمپنیوں کو معیاری قرار دیا جا چکا ہے ۔ زریاب کالونی ، یوسف آباد ، ہشتنگری ،لاہور ی، شیخ آباد ، گھنٹہ گھر ، قصہ خوانی ، سمیت مختلف مقامات پر مضر صحت سوڈا واٹر کی فروخت جاری ہوتی ہے بیشتر سوڈا واٹر سٹالز پر بچوں کو بٹھایا جاتا ہے تاکہ چھاپوں سے والدین محفوظ رہے مضر صحت سوڈا واٹر مختلف خطرناک بیماریاں پھیلا رہی ہے ۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے کاروائی نہ ہونے کے برابر ہیں ۔
تازہ ترین