• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نےثابت کیا وہ اشرافیہ کےنمائندے ہیں، شبلی فراز

 بلاول نےثابت کیا وہ اشرافیہ کےنمائندے ہیں، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول نےثابت کیا کہ وہ اشرافیہ کے نمائندے ہیں، مزدوروں اور محنت کشوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی نااہلی وفاق پر تھوپنے کی بھونڈی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا قومی مسئلہ ہے، اس پر سیاست کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرےگی۔

شبلی فراز نے کہا کہ دن میں سونے والے حقیقت سے نابلد ہیں، بلاول صاحب کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام،  لنگرخانے، پناہ گاہیں عمران خان کی مزدوروں سے وابستگی کا واضح اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب سیاست نہیں کام کریں، یہ قوم کی خدمت کا وقت ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ 200 ارب روپےکا ریلیف مزدوروں اور دیہاڑی داروں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر اعلان کیا گیا، جبکہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت 144 ارب روپے مستحق اور نادار طبقات میں تقسیم ہورہے ہیں۔

تازہ ترین