کراچی (اسٹاف رپورٹر) نبی بخش پولیس نے 2ملزمان عاقب اور دانش رضا کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول چرس اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزمان لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گبول ٹاؤن پولیس نے ملزم شکور کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،شریف آباد پولیس نے ملزم نظام کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ عوامی کالونی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم طلحہ کو گرفتار کرکے شرافی گوٹھ سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سائٹ اے اور سائٹ بی پولیس نے2ملزمان خالد اور فاضل کریم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔جوہر آباد ناظم آباد اور شریف آباد پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ موچکو پولیس نے 5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔ اتحاد ٹاون پولیس نے مقدمے میں مفرور ملزم محمد قاسم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ زمان ٹاؤن پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزم نصیر خان کو گرفتار کرلیا ۔لانڈھی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان معبود، فاروق اور عزیز کو گرفتار کرکے اسلحہ موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا کورنگی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2 کارندوں عزیز اور عرفان کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا۔