• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس پروگرام میں 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم ہوچکے: ثانیہ نشتر

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کہتی ہیں کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک 83 ارب 25 کروڑ روپےتقسیم کئے جا چکےہیں۔

ایک بیان میں ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کے تحت رقم کی ترسیل جاری ہے، کیٹیگری ٹو میں 23 لاکھ صارفین کو رقم کی ترسیل کی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیٹیگری تھری کو رقم کی ادائیگی آئندہ ہفتے کے آخر سے شروع ہو گی، کیٹیگری ون اور ٹو میں اب تک 1 کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

ثانیہ نشتر نے مزید بتایا کہ اب تک اس پروگرام کے تحت 83 ارب 25 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام 144 ارب روپے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نادرا کے دفاتر کھولے جائیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

انہوں نے یہ بھی کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی امداد 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی، فی خاندان 12000 روپے کی رقم دی جائے گی۔

تازہ ترین