اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور کے گرد و نواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق قصور کے علاقے کنگن پور میں 2 ملزمان محمد اسلم اور محمد صغیر سے 5 کلو ہیروئن اور 4 کلو چرس برآمد کی گئی۔
لاہور میں 2 ملزمان محمد غفار اور جمیل سے ایک کلو ہیروئن اور 6 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ کوٹ عبد المالک موٹروے پر ایک کار سے 58 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔
اے این ایف ذرائع کے مطابق منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کےتفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔