• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت میڈیا کو دبانےسے باز آجائے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(وقائع نگار ) بلاول بھٹو زرداری نے پریس کی آزادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے اور ان کوششوں سے باز آ جائےجن کے ذریعے وہ قومی میڈیا کو ذاتی پروپیگنڈا مشین بنانے پر تلی ہوئی ہے تاکہ وہ اسے مخالفین پر جبر کے لیےایک آلے کے طور استعمال کرسکے،پی پی پی چیئرمین نے نشاندھی کی کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پریس کی آزادی کے متعلق پاکستان کی سالانہ درجہ بندی میں مسلسل تنزلی آرہی ہے ،پیپلز پارٹی آزادیِ اظہارِ رائے کی ہر جدوجہد میں ہمیشہ صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور رہے گی ، تحریک انصاف کی حکومت پہلے ہی دن سے میڈیا کی آزادی پر حملے کر رہی ہے،حکومتی ناقدین کے ٹی وی شوز زبردستی بند کردیئے گئے جبکہ دیگر کو نکال دیا گیا، جن پر ریاست مہربان ہے، ان کو اپوزیشن کی جانب سے عوام کی خدمت کیلئے اٹھائے گئے کام و کاوشوں کی برائی کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کے ہتھیاروں کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافی برادری کے ساتھ مل کر صحافت کی آزادی، صحافی برادری کے تحفظ اور ان کے پیشے کے تقدس کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
تازہ ترین