• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم کی موجودہ بالرز میں نسیم شاہ کے ساتھ پئیر بنانے کی خواہش

سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نوجوان نسیم شاہ کے ساتھ پئیر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، سرفراز نواز اور فضل محمود کو ماضی کے پسندیدہ بالرز قرار دے دیا جبکہ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کہتے ہیں ٹو ڈبلیوز کے ساتھ بولنگ ان کا خواب ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے عظیم کھلاڑیوں کی جوڑی بنانے کا سلسلہ جاری ہے، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی اس سلسلے میں اپنے ڈریم پئیر بتا دیئے ہیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان، وقار یونس، شعیب اختر اور عبدالرزاق سمیت کئی بالروں کے ساتھ بالنگ کی لیکن سرفراز نواز نے ریورس سوئنگ ایجاد کی، فضل محمود کے لیگ کٹر کا کوئی جواب نہیں تھا جبکہ وقار یونس بہترین بالر تھے جن کے ساتھ کیرئیر میں بھی ان کا پئیر رہا ۔

سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے بالرز میں نسیم شاہ کے ساتھ پئیر بنانا چاہیں گے، ابھی وہ بچہ ہے، لیکن بہت تیز بالر ہے اور اس نے ابھی مزید تیز بالر بننا ہے۔

دوسرے جانب نوجوان فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ڈریم پیئر میں وسیم اکرم اور وقار یونس کا انتخاب کیا ہے۔

تازہ ترین