• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کوئی افطار پارٹی نہیں ہوئی، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اس سال کسی قسم کی کوئی افطار پارٹی نہیں ہوئی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل کر کے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اس سال کسی قسم کی افطار پارٹی نہیں ہوئی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کی تقریبات، اجتماع پر پابندی عائد ہے ۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر افطار پارٹی کی وائرل ہونے والی تصاویر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرل کی گئی جن تصاویر میں وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما کو دکھایا جا رہا ہے وہ مئی 2018ء کی ہیں۔

تازہ ترین