پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ٹرینڈ ’بلیک ٹوئٹر‘ کو فالو کرتے ہوئے اُردو کے نامور شاعر عبیداللّہ علیم کی شاعری کے ساتھ کالے کپڑوں میں ملبوس تصویر شیئر کردی۔
پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ تصویر میں مہوش حیات کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔
مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی جانے والے تصویر میں وہ تُرکی کے عُثمانی سلاطین کی رہائش گاہ ’توپ قاپی‘ کے مقام پر موجود ہیں جو کہ آج کل ایک عجائب گھر کی حیثیت سے استبول کے قدیم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اُردو کے مشہور شاعر عبیداللّہ علیم کی شاعری کے چند اشعار بھی لکھے:
میں وہ چراغِ سرِ راہ گزارِ دُنیا ہوں
جو اپنی ذات کی تنہائیوں میں جل جائے
ہر ایک لحظہ، یہی آرزو، یہی حسرت
جو آگ دل میں ہے وہ شعر میں بھی ڈھل جائے
اُنہوں نے اپنے اِس ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ بلیک ٹوئٹر اور توپ قاپی محل بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ ’توپ قاپی‘ جسے عثمانی تُرک زبان میں ’طوپقپو سرائي‘ بھی کہا جاتا ہے یہ 146ء سے 185ء تک تُرکی کے دارالحکومت قسطنطنیہ میں ’عُثمانی سلاطین‘ کی رہائش گاہ تھی۔
قسطنطنیہ فتح کرنے کے بعد اِس شہر کا نام ’اسلام بول‘ رکھ دیا گیا تھا چونکہ ترکی کے لوگوں کو’اسلام بول‘ بولنے میں مشکل ہوتی تھی تو پھر اِس شہر کا نام دوبارہ سے تبدیل کرکے ’استنبول‘ رکھ دیا گیا اور اب عُثمانی سلاطین کی رہائش گاہ ’توپ قاپی‘ تُرکی کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر ’استبول‘ میں ایک عجائب گھر کی حیثیت سے وہاں کے قدیم اور بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔