اسٹار بیٹسمین محمد یوسف اور یونس خان پاکستان کرکٹ میں ڈریم مڈل آرڈر جوڑی قرار دے دیے گئے۔ انضمام الحق اور محمد یوسف کا ڈریم پئیر دوسرے نمبر پر رہا۔
ڈریم مڈل آرڈر پئیر کے لیے 8 لاکھ سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی۔
صارفین کی رائے کے مطابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میاں داد اور کلاسیکل بیٹسمین یونس خان کا پیئر تیسرا مقبول ترین پیئر قرار پایا۔
پی سی بی کی سوشل میڈیا پر ٹیسٹ کرکٹ کے ڈریم پیئر بنانے کی مہم جاری ہے، جس کے دوران صارفین کی اکثریت نے سابق ٹیسٹ کپتانوں محمد یوسف اور یونس خان کو پاکستان کرکٹ میں ڈریم مڈل آرڈر جوڑی قرار دیا۔
اسی طرح سابق کپتان اور محمد یوسف کا ڈریم پئیر دوسرے نمبر پر رہا۔
صارفین کی رائے کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا مقبول ترین پیئر جاوید میاں داد اور یونس خان کا قرار دیا گیا۔