پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی اداکار رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے ان کی کے گیت کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
ڈرامہ الف کی اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹور پر ورسٹائل اداکار کی 1983 کی ایک فلم کا گیت شیئر کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انہوں نے رشی کپور اور سری دیوی کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اور اپنے اس پوسٹ میں ان کے لیے دعا بھی کی تھی۔
سجل علی نے ٹوٹے دل کی ایموجی کے ساتھ پیغام لکھا تھا کہ ’ریسٹ ان پیس‘۔
واضح رہے کہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جو 30 اپریل کو انتقال کر گئے تھے۔
ان کی وفات سے ایک روز قبل بالی ووڈ کے ایک اور اداکار عرفان خان بھی جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔
عرفان خان کچھ سالوں سے کولون انفکیشن کے مرض میں مبتلا تھے جس کے علاج کے لیے وہ برطانیہ بھی گئے تھے۔
دونوں اداکاروں کی موت کا صدمہ پاکستان اور بھارت کی شوبز کی دنیا میں دیکھا جاسکتا ہے اور دونوں اداکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔