• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر اسپتال ملتان میں کورونا کے 7 مریض جاں بحق

نشتر اسپتال ملتان میں کورونا کے 7 مریض جاں بحق


نشتر اسپتال ملتان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ترجمان نشتر اسپتال ڈاکٹر عرفان کے مطابق کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 7 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 کا تعلق ملتان، 2 کا خانیوال اور ایک کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔

نشتر اسپتال میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی جبکہ آئسولیشن وارڈ میں کورونا کے مزید37 مریض زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین