• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 5 اموات، تعداد 185ہوگئی


خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 185 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 159 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3288 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کے پی کے میں کورونا وائرس سے 45 نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 856 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین