• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 17 ملزمان گرفتار، منشیات و مسروقہ سامان برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز اور موٹر سائیکل لفٹرزراشد اور زاہد حسین کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل ،اسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی فیضان عرف نعمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی کی جرائم کی متعدد وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ سچل پولیس نے تین ملزمان محمد اسحاق،فہیم اور گل زمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا،لانڈھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ ساز شاہدکو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے1500پتنگیں اور پتنگ اڑانے میں استعمال ہونے والی خطرناک ڈوریں برآمد کر لیں،کھارادر پولیس نے گٹکا فروخت کرنے والے گٹکا فروش کونین کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا،گٹکے کا وزن 27کلو گرام ہے۔میٹھادر پولیس نے نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ وزیر احمد کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے گٹکا برآمد کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم سیکورٹی گارڈز کے یونیفارم میں ریلوے کالونی میں گٹکا فروخت کرتا تھا،نیپئر پولیس نے اولڈ کمہار واڑہ غلام شاہ لین گبول بلڈنگ میں چھاپہ مار کر ایک ملزم محمد قیوم بلوچ کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے کچی شراب کا بھرا ہوا کین ،دو بوتلیں شراب اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی جمیل بلوچ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،درخشاں پولیس نے فیز8میں کارروائی کرتے ہوئے 8جواریوں محمد عرفان،عدنان،شاہد،محمد عمران،آصف سلیم،امتیاز،محمد سعید اور شبیر کو گرفتار کر لیا جبکہ انکے دو ساتھی نعیم اور ندیم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگائی گئی رقم ،پانچ موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئیں۔

تازہ ترین