• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کا ڈر، تین لاکھ برطانوی شہریوں نے تمباکو نوشی چھوڑ دی

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے تقریباً تین لاکھ برطانوی شہریوں نے تمباکو نوشی ترک کر دی ہے۔ ملک میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں نے اس عادت کو فی الحال ترک کر دیا ہے۔ سرکاری سطح پر کرائے گئے اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو تمباکو نوشی کی وجہ سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خوف ہے حالانکہ وسیع پیمانے پر سوشل میڈیا پر یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے کورونا وائرس ختم ہو جاتا ہے۔ تاہم، سائنسدانوں کی رائے اس بات پر منقسم ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے کیلئے تمباکو نوشی سود مند ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ 5؍ لاکھ مزید افراد نے تمباکو نوشی ترک کرنے کی کوشش کی ہے یا اس میں کمی کی ہے۔ 23؍ لاکھ افراد نے تمباکو نوشی کم کر دی ہے جبکہ 27؍ فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ جلد یہ عادت ترک کر دیں گے۔ تمباکو نوشی چھوڑنے والے افراد کی چوتھائی تعداد کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر تمباکو نوشی دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین