• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس پروگرام ،راولپنڈی، اسلام آباد میں مزید11062افراد میں امداد تقسیم

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) احساس پروگرام کے تحت راولپنڈی اسلام آباد میں مزید 11062افراد میں امداد تقسیم کی گئی۔ راولپنڈی ڈویژن میں احساس پروگرام کے تحت 82سینٹرز میں مزید 8ہزار 443خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ڈو یژن بھر میں اب تک ایک لاکھ38ہزار 684خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی گئی ہےجن میں ایک ارب68کروڑ78لاکھ2ہزار روپے تقسیم کئے جاچکےہیں۔ ضلع راولپنڈی میں مو جود 26سینٹرز سے اب تک 62836خا ندا نوں میں75کروڑ40لاکھ32ہزار روپے،ضلع جہلم میں11 سینٹرز پر 16611خا ندا نوں میں20کروڑ52لاکھ15زار روپے،ضلع اٹک کے20سینٹرز سے مستفید ہو نے والے28452خا ندا نوں میں 35کروڑ11لاکھ92ہزار روپے،ضلع چکوال کے25سنٹرز میں اب تک 30785خا ندا نوں میں37کروڑ73لاکھ63ہزار روپےتقسیم کئے جا چکے ہیں۔ دریں اثناءوزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں گزشتہ دو ہفتو ں کے دوران 23735 افراد میں 28 کروڑ 63 لاکھ 84 ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں،پیر کو 2619 افراد میں ساڑھے 3کروڑ 35 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ نے یونین کونسل کی سطح پر 12 ہزار روپے کی تقسیم کا انتظام کر رکھا ہے۔
تازہ ترین